وزیر اعظم اور کابینہ کی تنخواہوں میں رضاکارانہ 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

115

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ نے رواں مالی سال کے بجٹ میں اپنی تنخواہوں میں رضاکارانہ کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

مالی سال 20-2019 کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر نے پیش کیا۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ نے اپنی تنخواہوں میں رضاکارانہ طور پر 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں کابینہ اپنی تنخواہیں بڑھاتی تھی لیکن وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کابینہ نے رضاکارانہ طور پر تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر 10 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا جبکہ گریڈ 17 سے 20 تک کے سول ملازمین کو 5 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا تاہم گریڈ 21 اور 22 کے سول ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا کیونکہ انہوں نے ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کی خاطر یہ قربانی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

1 COMMENT

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here