حکومت کا سگریٹ اور کولڈ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

20 سگریٹ والے پیکٹ پر 10 روپے جبکہ 250 ملی لیٹر کولڈ ڈرنک کی بوتل پر ایک روپیہ ہیلتھ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے:بابر بن عطاء

532

لاہور: حکومت نے آئندہ بجٹ میں سگریٹ اور کولڈ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سگریٹ پر ہیلتھ ٹیکس کے نفاذ کی حتمی منظوری بھی دی جا چکی ہے جس کی تصدیق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے انسداد تمباکو نوشی بابر بن عطاء کر چکے ہیں۔

بابر بن عطاء کے مطابق 20 سگریٹ والے پیکٹ پر 10 روپے جبکہ 250 ملی لیٹر کولڈ ڈرنک کی بوتل پر ایک روپیہ ہیلتھ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد تمباکو نے کہا کہ کاربونیٹڈ ڈرنکس پر بھی ٹیکس عائد کیا جائے گا اور رواں مالی سال کے بجٹ میں ہیلتھ ٹیکس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

بابر بن عطاء نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی بار تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کے لیے ایسے جراتمندانہ فیصلے اور ٹیکس لگائے جارہے ہیں، ہیلتھ ٹیکس سے 40 سے 50 ارب روپے حاصل ہوں گے اور یہ رقم ہیلتھ کارڈ کے ذریعے غریبوں پر خرچ کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here