انٹربینک میں ڈالر 2.24 روپے مہنگا ہو کر 151.24 روپے کا ہو گیا

528

کراچی: کاورباری ہفتے کے آغاز میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور انٹربینک میں ڈالر 2.24 روپے مہنگا ہو کر 151.24 روپے کا ہو گیا.

عیدالفطر کے بعد پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر مستحکم ہونا شروع ہوگیا۔

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا جس سے اس کی قدر 151.24 روپے ہوگئی جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 150.50 روپے رہی۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے اوپن مارکیٹ میں بھی قیمت بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر 2.70 روپے اضافے سے 151.50 کا ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here