پاک فوج کا رضاکارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کا فیصلہ

208

اسلام آباد: دفاعی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ ،آرمی چیف نے فرنٹ لائن پر مامور جوانوں کیساتھ عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے امن ،سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سپاہی کی عید اس کا یہ فخر ہے کہ وہ یوم تہوار پر بھی فیملی سے دور دفاع وطن کے مقدس فریضہ میں مصروف ہے، وطن کے محافظوں کی پہلی فیملی پاکستانی قوم ہے،گھروں میں موجود فیملی بعد میں ہے۔
دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے سے متعلق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں، ہم ایک ہیں اور یہ اقدام ہر قسم کے حالات میں یکجہتی کے عزم کا اعادہ ہے،آرمی چیف نے مزید کہا کہ بجٹ کٹوتی کو خطرات کے خلاف دفاعی صلاحیت پر اثرانداز نہیں ہو نے دیں گے اور اسے دیگر امور میں ایڈجسٹمنٹ سے پورا کیا جائے گا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ بھی صرف افسران کا ہے، اس فیصلے کا جوانوں پر اطلاق نہیں ہوگا اور بجٹ کٹوتی سپاہیوں کے معیار زندگی پر اثرانداز نہیں ہوگی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here