امریکی معیشت کو تجارتی تنازعات اور مالیاتی بحران کا سامنا ہے، آئی ایم ایف

582

عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف نے سپر پاور امریکا کو خطرے کی گھنٹی دکھا دی ۔ رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے امریکا کو معیشت کے لیے خطرہ بننے والے تجارتی تنازعات اور مالیاتی مارکیٹ میں مندی کے رجحان سے خبردار کردیا۔ اس سلسلہ میں صدر ٹرمپ کوبھی تنقید کا نشانہ بنا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف نے امریکا کی پالیسیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ امریکی معیشت رواں برس 2.6 فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔ امریکی مالیاتی نظام خطرناک ہوتا نظر آرہا ہے اور تجارتی تنازعات کے باعث سرمایہ کار پریشان ہیں۔ اس وجہ سے مالی صورتحال متاثر ہوسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کے چیف برائے امریکا نے کہا ہے کہ یہ وہ خطرہ ہے جس کی وجہ سے ہم امریکی معیشت کے لیے انتہائی تشویش کا شکار ہیں۔ انہوں نے محصولات میں اضافہ کر کے عالمی تجارتی تعلقات متاثر کرنے کی کوششوں پر تنقید کی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ امریکا کو خاص طور پر چین کے ساتھ تجارتی تنازع حل کرنے کی ضرورت ہے، اس تنازع سے عالمی معیشت کو خطرہ ہے۔ درآمدات پر ٹیرف میں اضافے اور انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے دیگر اقدامات عالمی تجارتی نظام کو کمزور کررہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی فنانشل ریگولیٹرز مالیاتی نظام میں بڑھتے ہوئے خطرات کے خاتمے کے لیے کام نہیں کر رہے جس کی وجہ سے امریکی معیشت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here