ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا امکان

588

ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے چند روز میں ٹرین کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے کرایوں میں 2 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ہے، اے سی سلیپر کے کرایوں میں 15 فیصد، اے سی بزنس میں 10 فیصد اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں 2 سے 5 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین آپریشن پر روزانہ ساڑھے 4 لاکھ لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے اضافے سے روزانہ 20 لاکھ 25 ہزار روپے کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ ریلوے نے گزشتہ سال 7 دسمبر کو کرایوں میں 7 سے 11 فیصد اضافہ کیا تھا اور یکم جون کو ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here