عوام سمگل شدہ اشیاء خریدنے سے گریز کریں: ایف بی آر کی اپیل

غیرقانونی طور پر درآمد شدہ اشیاء خریدارنے سے قومی معیشت کا نقصان، عوام ہرخریداری پررسید طلب کرنے کی عادت ڈالیں

96

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے عوام اپیل کی ہے کہ وہ اسمگل شدہ اشیاء خریدنے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح‌ مقامی مصنوعات کی خریدو فروخت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی طریقے سے درآمد کردہ اشیاء کی خریداری کا رجحان قومی معیشت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس لیے عوام دکاندار یا پرچون فروش سے ہرخریداری پررسید طلب کرنے کی عادت اپنائیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق اس عادت سے قومی معیشت ترقی کرے گی اور غیر دستاویزی معیشت کو دستاویزی شکل میں تبدیل کیا جاسکے گا۔

ایف بی آر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی تعمیر نو میں حصہ لیتے ہوئے حب الوطنی کا ثبوت دیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے بینکوں کو بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here