قمری کیلنڈر کے بعد فواد چودھری نے چاند دیکھنے کی ایپلی کیشن ‘دی رویت’ متعارف کرادی

100

لاہور: چاند دیکھنے کے لیے ویب سائٹ کے بعد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے موبائل ایپلی کیشن بھی متعارف کرادی۔ ‘دی رویت’ کے نام سے ایپلی کیشن کو گوگل کے پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

گوگل پلے پر موجود ایپلی کیشن کے بارے میں معلومات میں بتایا گیا کہ ‘دی رویت’ کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پاکستان میں چاند اور اس کی رویت کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

‘دی رویت’ ایپلی کیشن میں درج ذیل فیچرز شامل ہیں:
چاند کی موجودہ عمر
چاند کے حساب سے کیلنڈر
چاند، سورج و تمام دیگر سیاروں کی پوزیشن کی معلومات
اسلامی ہجری کیلنڈر
پاکستان میں کسی بھی مقام کی معلومات حاصل کرنا
اسلامی مہینوں کے حساب سے نئے چاند کی تفصیلات

قبل ازیں 20 مئی کو فواد چودھری نے قمری کیلنڈر تیار کرنے کا اعلان کیا تھا، انہوں‌نے کہا تھا کہ یہ کیلنڈر 5 سال کے لیے تیار کیا گیا ہے اور 5 سال بعد اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

فواد چوہدری کے مطابق کیلنڈر میں سائنسی طور پر بتایا گیا ہے جس میں پاکستان کی حدود میں چاند کن کن تاریخوں میں نظر آئے گا، غروب ہوگا اور اس پر گرہن کب لگے سے متعلق معلومات ہوں گی.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here