امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کا ٹیکس استثنیٰ ختم کردیا

510

واشنگٹن: امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کیلئے ٹیکس استثنیٰ ختم کردیا، پاکستانی سفارتکاروں کواب رہائش سمیت دیگر سروسز پرٹیکس ادا کرنا ہوگا. پاکستان بھی امریکی سفارتکاروں کوکسی قسم کاٹیکس استثنیٰ نہیں دیتا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو رہائش، خوراک ، ائیر لائنز، گیس اور یوٹیلٹی پر ٹیکس میں استثنا دیا جاتا تھا تاہم اب یہ سہولت ختم کردی گئی ہے۔

ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ 20 مئی کو کیا گیا تھا، امریکا نے 20 کے قریب پاکستانی سفارتکاروں کے لیے ٹیکس استثنا کی سہولت ختم کی اور انہیں ٹیکس استثنیٰ کےلئے جاری کردہ کارڈ 15 مئی کو واپس کرنا پڑے۔

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق ختم کی گئی سہولیات ویانا کنونشن کے تحت دی جاتی ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ان معاملات پر پاکستان سے بات چیت جاری ہے، امید ہے کہ معاملات جلد حل کر لیے جائیں گے جبکہ امریکی سفارت کاروں کو پاکستان میں ایسی سہولیات التواءمیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here