ابراج گروپ کے بانی کو 19 ملین ڈالر کی ادائیگی کے بعد رہائی مل گئی

548

عارف نقوی کو اپنا پاکستانی پاسپورٹ جمع کروانا ہوگا، الیکٹرانک ٹیگ پہننا ہوگا اور ان پر 24 گھنٹے نظر رکھی جائے گی.
عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کو 15 ملین پاؤنڈ (قریباً 19 ملین ڈالر) کی ادائیگی سمیت دیگر ضمانتی شرائط کے بعد رہا کر دیا گیا ہے.
امریکہ میں بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن سمیت دیگر سرمایہ کاروں سے دھوکہ دہی کے الزامات میں عارف نقوی کو اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں لندن میں‌وانڈز ورتھ (Wandsworth) جیل میں‌ رکھا گیا تھا.
عارف نقوی کی جانب سے ایک پبلک ریلیشنگ فرم کے ایک بیان میں کہا گیا ہے “گزشتہ کچھ ہفتے مسٹر نقوی اور ان کی خاندان کیلئے نہایت کٹھن تھے.
وہ بے قصور ہیں اور انہیں‌ بھرپور امید ہے کہ وہ ان تمام الزامات سے بری ہو جائیں گے. مسٹر نقوی نے سٹیک ہولڈرز کیلئے کھڑے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے متعدد بار اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے.”

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here