عید سے قبل ہوائی سفر مہنگا، پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنز کے کرایوں میں 41 فیصد اضافہ کردیا

کرائے میں اضافے کے بعد لاہور سے کراچی کا دو طرفہ ٹکٹ 39 ہزار 500 روپے کا ہو جائے گا جو پہلے 28 ہزار کا تھا اس میں ساڑھے 11 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے.

485

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) سمیت دیگر نجی ائیرلائنز نے عید سے قبل اپنے کرایوں میں 41 فیصد اضآفہ کردیا ہے.

نجی میڈیا ہائوس کے مطابق ائیرلائنز کی جانب سے کرایوں میں‌ اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے اور ڈالر کی اونچی اڑان کی وجہ سے کیا گیا ہے.

کرائے میں اضافے کے بعد لاہور سے کراچی کا دو طرفہ ٹکٹ 39 ہزار 500 روپے کا ہو جائے گا جو پہلے 28 ہزار کا تھا اس میں ساڑھے 11 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے.

تمام ائیرلائنز نے کرائے بڑھا دیے ہیں جس کے بعد پی آئی اے کا لاہور سے کراچی دوطرفہ ٹکٹ 31 ہزار روپے، ائیربلیو کا ساڑھے 32 ہزار روپے جبکہ سیرینے ائیر کا ساڑھے 39 ہزار روپے کا ہو گیا ہے.

ذرائع کے مطابق عید سے قبل کرایوں میں اضافہ پہلے سے ہی مہنگائی کے ستائے عوام کو مزید مشکلات سے دوچار کریگا.

دو ماہ قبل لاہور سے کراچی کا یکطرفہ ٹکٹ 14 ہزار سے 17 ہزار جبکہ دو طرفہ 28 ہزار روپے میں دستیاب تھا.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here