عید سے قبل مہنگائی کا ایک اور تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے اضافے کا امکان

701

اسلام آباد: عید پر حکومت کی جانب سے عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ ملنے والا ہے، جی ہاں! یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

نجی میڈیا ہائوس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) قیمتوں میں اضافے کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق وزیر اعظم کی مشاورت سے ہوگا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.5 روپے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 85 پیسے اور مٹی کا تیل بھی 12 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

کہا گیا ہے کہ روپے کی گراوٹ اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا اثر ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں پڑا ہے جبکہ دیگر قیمتیں خام تیل کے نرخ بڑھنے کی وجہ سے زیادہ ہو رہی ہیں.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here