مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 5 کھرب 81 ارب 96 کروڑ روپے جاری

بے گھر افراد کی بحالی کے لیے 28 ارب 77 کروڑ96 لاکھ، سکیورٹی کے لیے 11 ارب 88 کروڑ، ایرا کے لیے 3 ارب 50 کروڑ، پرائم منسٹر یوتھ ہنر مند پروگرام کے لئے97 کروڑ 14 لاکھ، فاٹا کے 10 سالہ پروگرام کے تحت 10 ارب روپے جاری کیے گئے:پلاننگ کمیشن

104

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے مختلف ترقیاتی کاموں کے لیے مختص 6 کھرب 75 ارب روپے کے فنڈز میں سے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک 5 کھرب 81 ارب 96کروڑ 84 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کیے ہیں.

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے 28 ارب 77 کروڑ96 لاکھ، سکیورٹی میں اضافے کے لیے 11 ارب 88 کروڑ، ایرا کے لیے 3 ارب 50 کروڑ، پرائم منسٹر یوتھ ہنر مند پروگرام کے لئے97 کروڑ 14 لاکھ، فاٹا کے 10 سالہ پروگرام کے تحت 10 ارب روپے جاری کیے ہیں.

وفاقی حکومت کے خصوصی پروگرامز کے لئے 24 ارب روپے، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 16 ارب 31 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لیے 25 ارب 32 کروڑ، این ٹی ڈی سی/ پیپکو کے لیے 11 ارب 61 کروڑ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے لیے 2 کھرب 17ارب 45 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لیے 58 ارب 93کروڑ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لیے 1 کروڑ 52 لاکھ، سپارکو کے لیے15 ارب 74 کروڑ، شماریات ڈویژن کے لیے13 کروڑ 20 لاکھ، ریاستی و سرحدی امور ڈویژن کے لیے 25 ارب 56 کروڑ جاری کیے جا چکے ہیں.

اسی طرح سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے 75 کروڑ 75 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لیے 3 ارب 42 کروڑ، ریلویز ڈویژن کے لیے23 ارب 22 کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لیے 4 ارب 11 کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کے لیے 33 کروڑ 82 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لیے 27 کروڑ 60 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لیے 26 ارب 27 کروڑ، قومی تاریخ و ورثہ ڈویژن کے لیے 13کروڑ 69 لاکھ اور ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے 3 ارب 18 کروڑ روہے کے فنڈز جاری کیے گئے.

نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لیے72کروڑ 56 لاکھ، نارکوٹکس ڈویژن کے لیے 5 کروڑ 92 لاکھ، میری ٹائم افیئرز کے لیے 1 ارب 27 کروڑ، لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے لیے 57 کروڑ 8 لاکھ، داخلہ ڈویژن کے لیے 10 ارب 86 کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لیے ایک ارب 21 کروڑ49 لاکھ، انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈویژن کے لیے 33کروڑ 4 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لیے 32 کروڑ 98 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لیے 2 کروڑ 42 لاکھ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لیے 2 ارب 68 کروڑ ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 28 ارب 98 کروڑ جاری کیے گئے.

اس کے علاوہ وفاقی حکومت کی جانب سے فنانس ڈویژن کے لیے 4 ارب 58 کروڑ50 لاکھ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لیے2 ارب 59 کروڑ ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لیے 2 ارب 6 کروڑ 20 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لیے 21 کروڑ 70 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لیے 10 ارب 12 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لیے 77کروڑ 53 لاکھ، کابینہ ڈویژن کے لیے40 کروڑ 73 لاکھ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے 8 کروڑ 75 لاکھ ، ایوی ایشن ڈویژن کے لیے ایک ارب 33کروڑ 29 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لیے 3 کروڑ ایک لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here