رواں مالی سال کے 10 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں 6.86 فیصد کمی

502

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ملک میں موبائل فون کی درآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.86 فیصد کم ہو گئیں.

رواں مالی سال میں (جولائی 2018ء سے اپریل 2019ء) تک پاکستان نے 631.997 ملین ڈالر کے موبائل فون بیرون ممالک سے درآمد کیے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 678.575 ملین ڈالر کے فون درآمد کیے گئے.

اسی طرح ماہانہ بنیاد پر اپریل میں موبائل فونز کی درآمدات میں 5.36 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ مارچ 2019ء میں 79.049 ملین ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے گئے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران تجارتی خسارہ میں 12.82 فیصد کے حساب سے 3.867 ارب ڈالر کمی واقع ہوئی. رواں مالی سال (جولائی تا اپریل) کے دوران تجارتی خسارہ 26.302 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال (جولائی تا اپریل) اسی مدت کے دوران تجارتی خسارہ 30.169 ارب ڈالر تھا.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here