اسٹیٹ بینک نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا

108

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بیرون ملک اثاثے 10 غیر ملکی کرنسیوں سے روپے میں براہ راست منتقل کیے جاسکیں گے۔
اسٹیٹ بینک نوٹی فکیشن

sbp by on Scribd


اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق غیر ملکی اثاثوں کی مالیت نکالنے کے بعد انہیں ایف بی آر کے پورٹل پر ظاہر کرنا ہوگا اور ایف بی آر کا سسٹم ظاہر کیے گئے اثاثوں پر واجب ٹیکس بتائے گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ظاہر کیے گئے اثاثوں پر بننے والا ٹیکس امریکی ڈالر اور عرب امارات درھم میں ادا کیا جاسکے گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اندرون ملک ظاہر کیے گئے زرمبادلہ کی ادائیگی مقامی سطح پر ہوگی۔
اسٹیٹ بینک کے نوٹی فکیشن میں بیرونی ملک موجود اثاثے پاکستان لانے کا طریقہ بھی وضع کیا گیا ہے، بیرونی اثاثے پاکستان بناؤ سرٹیفیکٹ کے ذریعے آن لائن یا بینکنگ چینل کے ذریعے پاکستان لائے گئے اثاثوں کو سرٹیفیکٹ جاری ہوگا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here