وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

518

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی، مشیر تجارت رزاق داؤد اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود ہیں۔
وزیراعظم کراچی دورے کے دوران تاجر برادری کے وفد سے ملاقات کریں گے جب کہ وزیراعظم سندھ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے اجراء کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اور تاجر برادری سے ملاقات کریں گے جب کہ وزیراعظم کو کراچی میں جاری وفاقی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کراچی میں فنڈ ریزنگ افطار عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here