صدر پاکستان عارف علوی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس2019 ء نافذ کر دیا

507

اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں ہاؤسنگ اور جائیداد کے شعبے کی ترقی اور زمینوں اور تعمیرات سے متعلق مختلف سرگرمیوں کیلئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس2019 ء نافذ کر دیا ہے۔
آرڈیننس کے تحت جائیداد کے شعبے کے منصوبوں کی منصوبہ بندی’ ترقی’ تعمیر اور انتظام کیلئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کی جائے گی ۔وزیراعظم اس اتھارٹی کے سرپرست ہوں گے جو اس کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور عمومی پالیسی کی ہدایات جاری کریں گے۔سرپرست 5 سال کی مدت کے لئے پالیسی بورڈ تشکیل دیں گے جس کے اراکین کی تعداد چیئرمین سمیت 5 اراکین سے کم اور 11 سے زیادہ نہیں ہوگی۔یہ اتھارٹی ان غیر منقولہ جائیدادوں اور منصوبوں کی نشاندہی کرے گی جو ہاؤسنگ سکیمز کی ترقی کیلئے موزوں ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here