رواں ہفتے اسٹاک ایکسچینج کیلئے مثبت رہا، ‭2535‬ پوائنٹس کا اضافہ

444

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آخری روزکاروبار کا اختتام 100انڈیکس میں 122پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا۔
ہفتے کے آخری روز کاروبار کےآغاز میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔کاروبار شروع ہوتے ہی 100انڈیکس 100سے زائد پوائنٹس تک گرگیا مگر پھر آہستہ آہستہ اس میں بہتری دکھائی دی ۔ ساڑھے 9بجے تک 100انڈیکس 53عشاریہ 25پوائنٹس مندی کے ساتھ 35ہزار 431پر ٹریڈ کررہا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز تیزی رہی۔ 100 انڈیکس 944 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 581 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1195 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 34 ہزار 637 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 191 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ بند ہوئی۔
رواں ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی رہی تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور 100 انڈیکس 83 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ بند ہوئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here