خصوصی اقتصادی زونز کو بجلی کی فراہمی شروع کرنے کا فیصلہ

587

اسلا م آباد: وفاقی حکومت نے خصوصی اقتصادی زونز میں بجلی کی فراہمی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آئندہ مالی سال میں 50 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد فوری طور پر کراچی میں بن قاسم انڈسٹریل پارکس کے خصوصی صنعتی زون کو بجلی فراہم کی جائیگی۔
اس حوالے سے مشیر امور تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد اور وزیر بجلی عمر ایوب کی مشترکہ زیر صدار ت میں اجلاس ہوا جس میں 9 خصوصی اقتصادی زونز کو بجلی اور گیس کی فراہمی کا فیصلہ لیا گیا۔
وزیر بجلی نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ بن قاسم انڈسٹریل پارک کو فوری بجلی کی فراہمی کے انتظامات کیے جائیں ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here