9 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے پاکستان نے 11.129 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا: رپورٹ

جن ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ان میں نیٹ وئیر بھی شامل ہیں جس کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے مٰں 8.76 فیصد اضافہ ہواہے اور2396.474 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا

630

اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے پاکستان کو 11.129 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوا ہے اورمالی سال کے اختتام تک اس میں مزید اضافے کاامکان ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات (Pakistan Bureau of Statistics) کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے اپریل 2019ء تک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے پاکستان نے 11.129 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.02 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے 10 مہینوں میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے پاکستان نے 11.13 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیاتھا۔

جن ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ان میں نیٹ وئیر بھی شامل ہیں جس کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے مٰں 8.76 فیصد اضافہ ہواہے. جولائی سے اپریل 2019ء تک نیٹ وئیر کی برآمدات سے ملک کو 2396.474 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں نیٹ وئیر کی برآمدات سے ملک کو 2203.500 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اس عرصہ میں بیڈوئیر کی برآمدات میں اضافہ کی شرح میں 2.4 جبکہ ٹینٹ، کینوس اورترپال کی برآمدات میں 1.41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں 3.21 فیصد اضافہ ہوا. جولائی سے اپریل 2019ء تک سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو2188.007 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ سال اسی مدت میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات سے پاکستان کو 2119.943 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here