ڈالر کی اڑان جاری، اوپن مارکیٹ میں 154 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

534

کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 3 روپے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 154 روپے پر پہنچ گیا جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے 27 پیسے اضافے سے 151.92 روپے ہو گئی۔

منگل کو کاروبارکے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 153 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹربينک ميں بھی ڈالر مزيد 1روپے 35 پيسے مہنگا ہوا جس کے بعد انٹربينک ميں ڈالر151روپےکي نئي بلند ترين سطح پرٹريڈ ہو رہا ہے۔

گذشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 78 پیسے اضافے کے بعد 149.65 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا ہو کر ڈالر 152 روپے کا ہوگیا تھا.

ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3 روپے سے 154 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جبکہ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر 2 روپے 27 پیسے اضافے سے 151.92 روپے پر پہنچ گیا۔

رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں‌ 21 فیصد کمی ہو چکی ہے.

یاد رہے گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 4.58 فیصد مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 48 پیسے کا اضافہ ہوا اور انٹر بینک میں ڈالر 141.39 سے بڑھ کر ڈالر 147.87 پیسے بلند سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ چار کاروباری دنوں میں ڈالر کی قدر میں 10 روپے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد بیرونی قرضوں میں 1000 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here