سٹیٹ بینک سے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی شروع، سروس 31 مئی تک جاری رہے گی

489

لاہور: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید سے قبل عوام کو نئے کرنسی نوٹ فراہم کرنے کیلئے بروز منگل 21 مئی سے سروس دوبارہ شروع کردی ہے.

مرکزی بینک ی کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق نئے کرنسی نوٹ 31 مئی 2019ء تک فراہم کیے جائیں گے.

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صارفین ملک بھر میں 1702 بینکوں ای-برانچوں اور سٹیٹ بینک کی 16 برانچوں سے نئے نوٹ حاصل کر سکتے ہیں.

اس سروس کو استعمال کرنے کیلئے 1.50 روپے فی ایس ایم ایس بطور سروس فیس چارج کیے جائیں گے، متعلقہ ای برانچوں کے آئی ڈیز سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ویب سائٹ http://www.sbp.org.pk پر دئیے گئے ہیں.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here