ڈالر کی اڑان، پاکستانی روپیہ ایشیاء کی کمزور ترین کرنسی بن گیا

ایک ڈالر افغانستان میں 79 افغانی، بھارت میں 70روپے، بنگلادیش میں 84 ٹکے،نیپال میں 112 روپے،بھوٹان میں 69 گلٹرم، تھائی لینڈ میں 32 بھات، سائوتھ افریقہ میں 14.45رینڈ کے برابر ہے: بلومبرگ کی رپورٹ

127

کراچی: ڈالر کی قیمت 150 روپے تک پہنچنے کی وجہ سے پاکستانی روپیہ ایشیاء کی کمزور کرنسی بن گیا.

معروف امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ نے روپے کی قدر کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے جس میں روپے کو گزشتہ 8 ماہ کے دوران کارکردگی کے لحاظ سے ایشیاء کی بدترین کرنسی قرار دیا۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کرنسی افغانستان، بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی کمزور ہو گئی ہے، بھارت،بھوٹان ، تھائی لینڈ اور سائوتھ افریقہ کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ڈالر 150 روپے پر پہنچ گیا، دیگر ممالک کی کرنسی پاکستان کے مقابلے میں کچھ بہتر ہے۔

ایک ڈالر میں افغانستان کے79 افغانی ملتے ہیں جبکہ بھارت میں ایک ڈالر کے 70روپے جبکہ بنگلادیش میں ایک ڈالر84 ٹکے کے برابر ہے.

اسی طرح نیپال میں ایک ڈالر112 روپے کا ہے، بھوٹان میں ڈالر 69 گلٹرم میں فروخت ہوتا ہے۔ تھائی لینڈ میں ایک ڈالر کی قیمت 32 بھات کے برابر ہے، سائوتھ افریقہ میں ایک ڈالر کے14.45رینڈ ملتے ہیں.

ایک سال میں پاکستان کا کرنسی کے حساب سے بدترین مارکیٹوں میں شمار ہوتا ہے، مئی 2018ء سے اب تک روپے کی قدر میں 29 فیصد کمی ہوئی. پہلے اور دوسرے نمبر پر سوڈان اور ارجنٹائن کی کرنسی ہے۔ دونوں ممالک کی کرنسی میں ایک سال کے دوارن 149 فیصد اور 81 فیصد کمی ہوچکی ہے۔

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ڈالر 124 روپے 50 پیسے کا تھا، تاہم حالیہ دنوں میں ڈالر انٹر بینک میں 150 روپے میں ہوچکا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here