مشیر خزانہ کی پاکستان سٹاک ایکسچینج کے وفد سے ملاقات، مشکلات دور کرنے کی یقین دہانی

475

کراچی: مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ سے تاجروں، صنعتکاروں اور اسٹاک بروکرز کے ایک وفد نے ملاقات کی اور معیشت کی صورتحال اور کیپٹل مارکیٹ پر اس کے اثرات پر بات چیت کی.

وفد میں شامل پاکستان سٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلیمان مہدی، بشیر جان محمد، عارف حبیب، عقیل کریم ڈھیڈی اور علی جمیل نے حالیہ معاشی صورتحال کے پیش نظر مشیر خزانہ کو مارکیٹ اصلاحات سے متعلق مختلف اقدامات اٹھانے کی تجاویز دیں.

اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب بھی موجود تھے.

وفد نے تجویز دی کہ لسٹڈ کمپنیز ریگولیشن 2019 کے مسودہ کی ترجیحی بنیادوں پر منظوری دی جائے اور ٹریژری شیئرز کی حد 10 فیصد سے بڑھائی جائے.

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مشیرخزانہ نے اسٹاک مارکیٹ کے بروکرز کو مشکلات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور موجودہ معاشی صورتحال پرصنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لیاگیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اسٹاک مارکیٹ کو17 ارب روپے کا ڈیزاسٹر سپورٹ فنڈ فراہم کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here