اوگرا کی گیس کی قیمتیں 47 فیصد بڑھانے کی سفارش

سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کو 47 فیصد، سوئی سدرن گیس کمپنی کو 28 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے، قیمتوں کا حتمی تعین وفاقی حکومت کریگی: ترجمان اوگرا

629

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ مالی سال کیلئے گیس کی قیمتوں میں 47 فیصد اضافے کی سفارش کردی.

ریگولیٹری اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اوگرا نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کو 47 فیصد جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو قیمتوں میں 28 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے تاہم قیمتوں کا حتمی تعین وفاقی حکومت کریگی.

گیس کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ہی وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ بیل آئوٹ معاہدہ کیا ہے اور ڈالر کے مقابل پاکستانی روپیہ اوپن اور انٹربینک مارکیٹس میں بدترین گراوٹ کا شکار ہے. آئی ایم ایف ڈیل میں حکومت نے گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے.

اپریل 2019 میں اوگرا کی چیئرپرسن عظمیٰ عادل نے کہا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں 70 سے 80 فیصد اضافہ ناگزیر ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے.

گزشتہ سال حکومت نے گیس پر سبسڈی ختم کرتے ہوئے 6 نئی سلیبس بنا کر قیمت 143 فیصد بڑھا دی تھی.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here