پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں کمی اور تیل و گیس کی ملکی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی تیار

592

اسلام آباد: حکومت نے تیل کے درآمدی بل میں کمی، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں کمی لانے اور تیل و گیس کی ملکی پیداواربڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر اس وقت پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

صنعتی اور اقتصادی ترقی کے لئے توانائی کی دستیابی کو بہتر بنانے کے لئے ملک میں تیل اور گیس کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری لانے کے لئے ایک جامع پالیسی پر غور کیا جارہا ہے۔ جس سے تیل کا درآمدی بل کم ہوگا.

گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک کروڑ 33لاکھ ٹن مختلف پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں جبکہ رواں سال تیل کی درآمدات میں کمی لانے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here