ایف بی آر آفیسر نے شبر زیدی کی بطور چیئرمین تعیناتی کو عدالت میں چیلنج کردیا

503

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعزازی چیئرمین شبر زیدی کی تعیناتی کو ایف بی آر کے آفیسر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
ایف بی آر کے 19 گریڈ کے آفیسر علی محمد کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شبرزیدی کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے کر ان کو بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے اور چیئرمین ایف بی آر کیلئے قابل افسران کی تعیناتی پرغور کیا جائے۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہےکہ پرائیویٹ سیکٹر سے ایف بی آرمیں تعیناتیاں روکی جائیں اور ایف بی آر کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے۔
واضح رہےکہ حکومت نے خراب معاشی حالات کے باعث گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو تبدیل کیا جس کےبعد وزیراعظم عمران خان نے رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک جب کہ ماہر ٹیکس امور شبر زیدی کو ایف بی آر کا چیئرمین مقرر کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here