جے ایف 17تھنڈر بلاک3 کی تیاری رواں سال شروع ہوگی،ایئر چیف

429

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انورخان نے کہا ہے کہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17تھنڈر بلاک3 کی تیاری رواں سال شروع ہوگی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویومیں ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ ایسا ریڈار بنانے والی2 چینی کمپنیوں میں سےایک کا انتخاب جلد کرلے گی۔
سربراہ پاک فضائیہ نے کہا امید ہے جے ایف 17تھنڈر بلاک3 نئے ریڈارکے ساتھ مارچ 2020تک آپریشنل ہوگا۔
ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ پاک فضائیہ میں مزید3 جےایف 17تھنڈربلاک 2طیارے جون میں شامل ہوں گے۔جے ایف 17تھنڈرکی شمولیت سے بلاک 2طیاروں کی کھیپ مکمل ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے جے ایف17 تھنڈرطیارےکے 1000ویں گھنٹے کی تکمیل پرمعائنہ بھی مکمل کرلیا گیاہے۔
ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے2017 میں مزید12 جے ایف 17تھنڈر طیاروں کا آرڈر دیا تھا۔جے ایف 17تھنڈر بلاک ٹوجدید ترین مہلک لڑاکا طیارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا یہ شاہکار جدید ترین آلات سے لیس ہے۔ مجاہد انور خان نے یہ بھی بتایا کہ جے ایف 17تھنڈر بلاک ٹو طیارہ مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔
ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ تربیتی امور کے لیے دو نشستوں والا جے ایف 17تھنڈر بی بھی پاک فضائیہ کے فلیٹ میں شامل کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے چین کے تعاون سے ملکی سطح پر تیار کیے جانے والے جے ایف 17 تھینڈر نےرواں سال پہلے ہی معرکے میں 2 بھارتی طیارے مار گرائے اور دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا۔ پاکستان کے سپرمشاق طیارے بھی دنیا کے مختلف ممالک کی فضائی افواج کے بیڑے میں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here