کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر منفی رجحان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 326 پوائنٹس کی کمی ہو گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے چوتھے روز جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 291 پوائنٹس پر ہوا اور کچھ ہی دیر میں اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 326 پوائنٹس کمی کے ساتھ 33 ہزار 965 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 13,115,260 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 687,402,381 بنتی ہے۔
گزشتہ روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 406 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 34 ہزار 291 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان دیکھا گیا تھا تاہماختتام منفی زون میں ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ 15 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 885 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی جبکہ کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی اور کاروبار کا اختتام 783 پوائنٹس کی کمی پر ہوا اور اسٹاک مارکیٹ گزشتہ 6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔