سٹیٹ بنک نے عیدالفطر کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کی تاریخ کا اعلان کردیا

556

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر نئے نوٹوں کے اجراء کا اعلان کردیا گیا، نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند شہری 20 مئی سے 23 جون تک منتخب برانچوں سے نوٹ حاصل کرسکیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 19 مئی سے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کا آغاز کیا جائے گا اور 20 سے 31 مئی تک نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا کیا جا سکے گا.

اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹوں کے حصول کا طریقہ کار بھی جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین کو پابند کیا گیا ہےکہ وہ اپنے نادرا کا شناختی کارڈ نمبر اور بینک کا برانچ کوڈ 8877 پر ایس ایم ایس کریں.

ای برانچز کے آئی ڈی نمبرزاسٹیٹ بینک اورنجی بینکوں کی ویب سائیٹس پردستیاب ہیں، ایک موبائل فون نمبرسے صرف ایک ہی شناختی کارڈ کا نمبربھیجا جاسکتا ہے جبکہ ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک ہی مرتبہ نوٹ جاری کئے جائیں گے۔

نئے نوٹ ملک بھرکے مختلف بینکوں کے 142 شہروں کی 1700شاخوں سے دستیاب ہوں گے، نئے نوٹوں کا فی کس کوٹا 10روپے کی 3گڈیاں، 50اور 100روپے کی ایک ایک گڈی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here