چین تجارتی معاہدہ طے کرے ورنہ صورت حال خراب ہو سکتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

84

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ تجارتیمعاہدے کو ابھی طے کر لے بصورت دیگر 2020 ء میں یہ صورت مزید خراب ہو سکتی ہے۔
امریکی صدر 2020ء میں صدارتی الیکشن جیتنے کی صورت میں اپنی دوسری مدت صدارت کا حوالہ دے رہے تھے۔ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی تنازعات پر مذاکراتی سلسلہ گزشتہ برس سے جاری ہے اور ابھی تک کئی معاملات حل طلب ہیں۔ مذاکرات کا تازہ ترین دور جمعہ دس مئی کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مکمل ہوا تھا۔ اب اگلے دورے کے لیے امریکی وفد چینی دارالحکومت بیجنگ جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here