حکومت نے زرِ مبادلہ بڑھانے کے لیے بیرونِ ممالک میں موجود پاکستانیوں کوغیرمعمولی سہولیات دینے پر غور شروع کر دیا

421

پنجاب کے صوبائی وزیر برائے صنعت میاں اسلم اقبال نے بیرونِ ملک موجود پاکستانیوں سے حاصل ہونے والے زرِ مبادلہ میں اضافے کے لیے تجاویز وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیں۔ صوبائی وزیرصنعت نے بیرونِ ممالک سے پیسہ بھیجنے والے پاکستانیوں کو غیرمعمولی سہولیات فراہم کرنے کی تجاویز دے دیں۔ تجاویز پر عمل درامد کی صورت میں10ارب ڈالر زرمبادلہ بڑھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
میاں اسلم اقبال نے تجویز پیش کی ہے کہ زرمبادلہ بھیجنے والے پاکستانیوں کے بچوں کی نجی سکولوں کی فیس میں 25فیصد رعایت فراہم کی جائے اور اور ضمن میں پنجاب حکومت فیس میں رعایت دینے کے لیے قانون سازی کرے۔ انہوں نے غیر ملکی کرنسی بھیج کر گھر یا پلاٹ خریدنے والے پاکستانیوں کو ٹیکس میں 50فیصدرعایت دیے جانے کی تجویزبھی پیش کی اور ساتھ یہ بھی تجویز دی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائیں۔
ایک تجویز یہ بھی دی گئی ہے کہ مقررہ شرح سے اوپر زرمبادلہ بھیجنے والے شخص کو پی آئی کا واپسی کا ٹکٹ دیا جائے اور زیادہ زرمبادلہ بھیجنے والے پاکستانیوں کو خاندان کے ساتھ شمالی علاقہ جات میں سیروتفریح کے پیکج بھی دیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کو تجاویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم ہفتے کے روز لاہور کے دورے پر آئے تھے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور صوبائی وزراء سے بھی ملاقات کی ، اس ملاقات کے دوران ہی صوبائی وزیر برائے صنعت میاں اسلم اقبال نے بیرونِ ملک موجود پاکستانیوں سے حاصل ہونے والے زرِ مبادلہ میں اضافے کے لیے تجاویز وزیراعظم عمران خان کو پیش کیں اور وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کو تجاویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here