بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 8.45 فیصد اضافہ، 10 ماہ میں 17.89 ارب ڈالر بھیجے

اپریل میں 1 ارب 78 کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئیں جبکہ مارچ میں ایک ارب 75 کروڑ ڈالر بھیجے گئے جس میں اپریل میں 33.10 ملین ڈالر اضافہ ہوا ہے

615

لاہور: رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 8.45 فیصد اضافہ ہوا اور یہ رقم 17 ارب 87 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 16 ارب 48 کروڑ 10 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے تھے یوں رواں سال موصول ہونے والی رقم پچھلے سال کی نسبت ایک ارب 40 کروڑ ڈالر زیادہ ہے.

سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں 1 ارب 78 کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئیں جبکہ مارچ میں ایک ارب 75 کروڑ ڈالر بھیجے گئے جس میں اپریل میں 33.10 ملین ڈالر اضافہ ہوا ہے. جبکہ اپریل 2018ء کے مقابلہ میں 100.03 ملین ڈالر اضافہ ہوا ہے.

اسٹیٹ بینک کے مطابق تاہم اب بھی سعودی عرب ترسیلات زر کا سب سے بڑا ذریعہ ہے جہاں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں نے 427.82 ملین ڈالر کی ترسیلات بھیجیں، دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 372.43 ملین ڈالر بھیجے جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہریوں نے 280.02 ملین ڈالر کا زر مبادلہ بھیجا.

ماہرین کے مطابق رمضان اور عید کے باعث ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here