ایف بی آر نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ڈائریکٹوریٹ قائم کر دیا

ڈائریکٹوریٹ کرنسی اسمگلنگ اور مشکوک ٹرانزیکشنز کی رپورٹ تیار کرنے کے علاوہ منی لانڈرنگ کے کیسز کی بھی تحقیقات کرے گا

566

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ڈائریکٹوریٹ قائم کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے.

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹوریٹ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کے ماتحت کام کرے گا اورکرنسی اسمگلنگ اور مشکوک ٹرانزیکشنز کی رپورٹ تیار کرنے کے علاوہ منی لانڈرنگ کے کیسز کی بھی تحقیقات کرے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ فناشل منیجمنٹ یونٹ کو رپورٹ پیش کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کا کہا گیا تھا جس کے بعد ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

ایف بی آر کے نئے چیئرمین شبر زیدی نے بھی چارج سنبھالنے کے بعد اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو تنگ نہیں کیا جائے گااور ٹیکس نیٹ سے باہر لوگوں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لایا جائے گا.

ایف بی آر افسران کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ ڈیلوری سپیڈ بڑھانے اور کچھ اصلاحات متعارف کرانے کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ ایسی ٹرانزیکشنز جن کا کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا ان کیلئے ایک آٹومیٹڈ سسٹم بنانے کی ضرورت ہے.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here