آئی ایم ایف سے مذاکرات، وزیراعظم نے مالیاتی امور پر سوموار کو اہم اجلاس طلب کرلیا

94

اسلام آباد: آئی ایم ایف سے مذاکرات اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے معاملے پر وزیراعظم نے سوموار کو مالیاتی امور پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی ایم ایف سے مذاکرات اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا معاملہ زیر غور آئے گا جبکہ مالیاتی امور پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

بریفنگ میں کابینہ اور پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی شریک ہوں گے جبکہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ سمیت حکومتی معاشی ٹیم کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہوگئے اور حتمی معاہدے کا اعلان جلد متوقع ہے.

حکومتی ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اس ضمن میں‌ وزیراعظم عمران خان سےمسلسل رابطے میں ہیں، مشیر خزانہ وزیراعظم سے دو بار ملاقات بھی کی.

واضح رہے کہ وزیراعظم نے وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مسودے کو مسترد کردیا ہے، وزیراعظم افراط زر کے معاملے پر نرم شرائط چاہتے ہیں جب کہ انہوں نے ٹیکس وصولی کے ہدف میں کمی کیلئے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here