عراق امریکہ اور چین کے ساتھ 53 ارب ڈالرکا معاہدہ کرے گا

245

بغداد: عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا کہ ان کا ملک امریکی توانائی کمپنی ایکزن موبل اور چینی کمپنی پیٹروچائنا کے ساتھ 53 ارب ڈالر کا پیٹرول کا معاہدہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ 30 سالہ مدت کیلئے ہوگا اور اس دورانیے میں ہم نے 400 بلین ڈالر سے زائد منافع حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

عراقی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عراق کی وزارت پیٹرولیم، ایکسون موبائل اور پیٹرو چائنہ اس وقت پیٹرول کی قیمتوں میں گراوٹ یا اضافے کی صورت میں منافع کی تقسیم کے موضوع پر توجہ مبذول کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عراق کے جنوب میں واقع 2 پیٹرول کے ذخائر نہر بن عمر اور آراتاوی کی وسعت کر کے پیٹرول کی پیداواری صلاحیت کو یومیہ ایک لاکھ 25 ہزار بیرل سے 5 لاکھ بیرل تک لانا بھی اس میگا پیٹرول سمجھوتے میں شامل ہے۔

امریکہ کے اپنے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے بدلے میں عراق کو ایران پر عائد پابندیوں سے معاف رکھنے کے دعوئوں سے متعلق سوال کے جواب میں عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ ایکسون موبائل سمجھوتے کا امریکہ کی تہران پر عائد کردہ پابندیوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here