حکومت کا اسٹیل ملز کی نجکاری کرنے کا فیصلہ

228

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ فیصلہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 3 مئی کو ہونے والے اجلاس میں کیا گیا.
اجلاس کے دوران وزارت صنعت و پیداوار کی 16 اپریل کو بھیجی جانے والی سمری بھی زیر غور آئی جس میں سٹیل ملز کی بحالی کیلئے ٹرانزیکشن ایڈوئزری کنسورشیم بنانے کی تجویز دی گئی تھی.

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کو دوبارہ نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ دے دیا اور اس کے لیے وزارت صنعت و پیداوار کو ایک رسمی پروپوزل تیار کرنے کی ہدایت کردی.
دستاویزات کے مطابق پاکستان اسٹیل کی دوبارہ نجکاری کے لیے کابینہ نجکاری کمیٹی میں سمری پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں کابینہ نجکاری کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کو نجکاری فہرست سے نکالنے کا فیصلہ دیا تھا۔
یاد رہے کہ ایکسپرٹ گروپ نے پاکستان اسٹیل کی نجکاری نہ کرنے کی تجویز دی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here