امریکا چین تجارتی جنگ: ٹرمپ کا چینی درآمدات پر200 ارب ڈالر ٹیکس کا اعلان، دنیا کی سٹاک مارکیٹوں میں مندی کی رجحان

چین کے ساتھ 378 ارب ڈالر سے زائد تجارتی خسارے میں کمی لانا چاہتے ہیں: ٹرمپ

542

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرنے لگی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی تجارتی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے. امریکا کے اس تجارتی اقدام کی وجہ سے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں کے انڈیکس میں کمی دیکھی گئی ہے.
چین اور امریکہ کے مابین تجارتی مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں اور فریقین تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تاہم اس سے قبل ہی امریکہ کی جانب سے چینی برآمدات پر ٹیکس کرنا ایک بڑا فیصلہ ہے حالانکہ رواں ہفتے ہی چین کے نائب وزیر اعظم لیو ہے کی قیادت میں ایک وفد تجارتی مذاکرات کیلئے امریکا جانے والا ہے.

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ تجارتی خسارے میں کمی لانا چاہتے ہیں جو 2018ء میں 378 ارب ڈالر سے زائد ہوگیا تھا۔

گزشتہ برس دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی تجارتی اشیاء پر 360ارب ڈالر کا ٹیرف عائد کیا تھا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تجارتی مذاکرات میں سست روی کے باعث ٹیرف میں اضافہ ضروری تھا۔

گزشتہ 10ماہ سے چین امریکہ کو 200ارب ڈالر کے ہائی ٹیک سامان پر 25فیصد اور دیگر اشیاء پر 10فیصد ٹیرف ادا کررہا ہے۔ دونوں ممالک کے گزشتہ تجارتی مذاکرات میں چین نے امریکہ سے زراعت سمیت توانائی کے شعبہ کی درآمدات پر اتفاق کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here