ابراج کے بانی عارف نقوی 20 ملین ڈالر کی عدم ادائیگی پر تاحال زیر حراست

457

امریکہ میں فراڈ‌ کے الزامات میں گرفتار ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کی ضمانت تو منظور ہوگئی لیکن ابھی تک 1.5 کروڑ پاؤنڈ (2 کروڑ ڈالر) جرمانے کی عدم ادائیگی کے باوجود انہیں‌ رہا نہیں کیا گیا.
گزشتہ دنوں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت نے امریکی حکومت کے شدید اعتراضات کے باوجود معروف پاکستان تاجر ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کی 15ملین پونڈ پر مشروط ضمانت منظور کی تھی، سینئر جج ایما اربتھناٹ نے عارف نقوی کے وکلا کے یہ دلائل تسلیم کئے کہ عارف نقوی پاکستان نہیں جائیں گے اور کوئی پاکستانی حکومتی اہلکار عارف نقوی کو فرار کرانے کیلئے کوئی پرائیویٹ طیارہ نہیں بھیج رہا۔ جیسا کہ امریکی حکومت کی جانب سے مقدمے میں پیش ہونے والے پراسیکیوٹر راکیل کپیلا نے مقدمے کی تین تاریخوں پر خدشہ ظاہر کیا تھا، جج نے یہ دلیل رد کردی تھی کہ عارف نقوی فلائٹ رسک ہیں، جج نے اعلان کیا تھا کہ اگر عارف نقوی 15ملین پونڈ جمع کرا دیں تو انھیں مشروط ضمانت دی جاسکتی ہے، عارف نقوی کے وکیل ہوگو کیتھ کیوسی نے 10 ملین پونڈ کی پیشکش کی تھی۔ جج نے یہ شرط بھی عائد کی کہ عارف نقوی کو کوئی بھی سفری ڈاکومنٹ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور مسلسل اپنی لندن کی قیام گاہ میں ہی رہیں گے، ان کو ٹیگ لگایا جائے گا اور وہ عدالت کی اجازت کے بغیر اپنا علاقہ نہیں چھوڑ سکیں گے، ان کے دو ساتھی ابراج کے سینئر ایگزیکٹو مصطفیٰ عبدالودود مین ہٹن میں اور لندن میں سیو ویٹیویٹ پلائی پہلے ہی ضمانت پر ہیں.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here