وزیر اعظم نے شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آرتعینات کردیا

671

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے معروف ماہر معاشیات و ٹیکس امور شبر زیدی کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعینات کردیا ہے.

ایوان وزیراعظم میں صحافیوں کے ایک مخصوص گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے شبر زیدی کی تعیناتی کا اعلان کیا.

ہفتے کو حکومت نے رضاباقر کو گورنر سٹیٹ بنک تعینات کیا تھا. رضاباقر اس سے قبل آئی ایم ایف کے ساتھ کام کر رہے تھے.

یہ تعیناتیاں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب پاکستان آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پیکج لینے کا خواہاں ہے.

گزشتہ ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد سابق اسد عمر کو وزیر خزانہ کے عہدے سے فارغ مستعفی ہونے کیلئے کہا گیا تھا اور وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ حکومت اپنی معاشی ٹیم کو بہتر کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ گرتی شرح نمو اور مہگائی جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہو سکے.

اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ تعینات کیا گیا تھا.

دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان کو کہا ہے کہ وہ اپنی کرنسی پالیسی زیادہ سے زیادہ لچکدار بنائے. حکومت بھی اپنے پہلے سال کے دوران ٹیکس آمدن میں کمی پر پریشان ہے کیونکہ مایوس کن اعدادوشمار وزیر اعظم عمران خان کے فلاحی ریاست کے وعدوں کی نفی کرتے ہیں.

مارچ میں مرکزی بنک نے معاشی شرح نمو کی پیشگوئی کی تھی جس کے مطابق جون تک شرح نمو 3.5 فیصد سے 4 فیصد تک ہو جائے گی جبکہ حکومت نے اس کا ٹارگٹ 6.2 فیصد مقرر کیا تھا. آئی ایم نے مزید مایوس کن پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2019ء میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.9 فیصد جبکہ 2020ء میں 2.8 فیصد رہنے کا امکان ہے.

اس کے علاوہ مہنگائی گزشتہ 6 سال کی بلند ترین شرح 9.41 فیصد تک پہنچ چکی ہے.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here