ایسوسی ایٹڈ گروپ کا آل ٹائم بزنس کلاس ائیرلائن متعارف کرانے کا اعلان

یکم جنوری 2020ء کو شروع ہونے والی یہ ائیرلائن کاروباری افراد، ایگزیکٹوز اور بینکرز کو سفری اندرون ملک سہولیات مہیا کرے گی

532

لاہور: ایسوسی ایٹڈ گروپ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کاروباری افراد، ایگزیکٹوز اور بینکرز کو سفری کی لگژری سہولیات فراہم کرنے کیلئے آل ٹائم بزنس کلاس کمرشل ائیرلائن شروع کرے گا.

Profit میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایٹڈ گروپ مذکورہ منصوبے کیلئے 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا. یہ ائیرلائن اندرون ملک پروازیں اڑائے گی.

ایسوسی ایٹڈ گروپ کے چیف ایگزیکٹو اقبال ظفرالدین احمد نے بتایا کہ ” اس بزنس کلاس ائیرلائن کیلئے Embraer E-190 طیارے کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں 80 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے اور تمام سیٹیں بزنس کلاس ہوتی ہیں.” ان کا مزید کہنا تھا “ہمارا ارادہ ہے کہ آئندہ سال یکم جنوری سے اپنے کمرشل آپریشنز کا آغاز کر دیا جائے.”

ایسوسی ایٹڈ گروپ پاکستان کے نمایاں کاروباری اداروں میں سے ایک ہے جو توانائی سمیت مخلتف شعبوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here