اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (FBR) جہانزیب خان کو عہدے سے ہٹا دہیا گیا.
باخبر ذرائع کے مطابق حکومت دونوں اعلیٰ افسران کو عہدوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ دو ماہ قبل کرچکی تھی تاہم سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے استفعیٰ دینے کا معاملہ زیر التواء رکھا گیا تھا.
ذرائع کے مطابق دونوں کو وزیر اعظم ہائوس کی جانب سے اپنے استعفے جمع کروانے کا حکم دیا گیا تھا.
ذرائع کے مطابق طارق باجوہ نے اپنا استعفیٰ وزارت خزانہ کے توسط سے وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھجوایا۔
طارق باجوہ کو سابق صدر ممنون حسین نے 7 جولائی 2017ء کو تین سال کے لیے اسٹیٹ بینک کا سربراہ بنایا تھا، ان کی مدت جولائی 2020ء میں ختم ہونا تھی۔
علاوہ ازیں چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کی تبدیلی کا فیصلہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی وزارت کے دوران ہی ہوگیا تھا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے اثاثہ جات ڈیکلریشن اسکیم کو اپنانے سے انکار کیا تھا، چیئرمین ایف بی آر کا مؤقف تھا کہ اسکیم وزیراعظم کی ہدایت پر تیار کی گئی ہے۔