ایکولین پاکستان 110ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

575

اسلام آباد: ایکولین پاکستان تازہ دودھ کی ٹریٹمنٹ اور یو ایچ ٹی (ultra-heat treatment) مصنوعات کی تیاری کیلئے 110ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

کمپنی کی طرف سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں 110ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی کی سہولیات سے آراستہ سٹیٹ آف دی آرٹ پلانٹ لگایا جائے گا جس سے دودھ اور اس سے بنی دیگر مصنوعات سے نہ صرف مقامی ضروریات پوری کی جائیں‌ گی بلکہ کمپنی اپنی مصنوعات کو ایشیاءاور مشرق وسطیٰ میں بھی فروخت کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔

کمپنی کے عہدیداروں کیمطابق حکومت عوام کو محفوظ ، صحت مند اور معیاری ڈیری مصنوعات کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور پلانٹ کی تنصیب سے حکومتی کاوشوں میں معاونت حاصل ہوگی اور عوام کو صحت مند اور معیاری مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here