ہیسکول پٹرولیم کے منافع میں تین ماہ کے دوران 8 فیصد کمی

561

اسلام آباد: سال 2019ء کی پہلی سہ ماہی میں جنوری تا مارچ کے دوران ہیسکول پٹرولیم لمیٹڈ کے منافع میں 8 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق جنوری تا مارچ 2018ء کے دوران کمپنی نے 4.03 ملین روپے کا نفع کمایا تھا جبکہ جنوری تا مارچ 2019ء کے لئے کمپنی کا منافع 3.73 ملین رپوے تک کم ہو گیا۔ اس طرح سال 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ہیسکول پٹرولیم لمیٹڈ کے منافع میں 8 فیصد یعنی 0.30 ملین روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here