سنگا پور: عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ کم ہو گئے جس کی وجہ امریکی خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہونا اور اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کے امکانات ہیں۔
سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ کروڈ کی جون کے لئے سپلائی کے سودے 19 سینٹ کی کمی کے ساتھ 70.56 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی کرود ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی 7سینٹ کی کمی کے ساتھ 61.74 ڈالر فی بیرل طے پائی۔ دونوں اقسام کے انٹرنیشنل بنچ مارک کروڈ کے نرخوں میں گزشتہ سیشن کے دوران 3فیصد فی بیرل تک کی کمی آئی ہے۔