حکومت اکیلےاقتصادی ترقی نہیں کرسکتی،سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مل بیٹھ کربات کرنا وقت کی ضرورت ہے، مشیرخزانہ عبدالحفظ شیخ
اسلام آباد: جمعے کو اسلام آباد میں سرکایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نےکہاکہ تحریک انصاف کے منشورکے مطابق اقتصادی ترقی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کررہےہیں ۔
حکومتی اقدامات سے متعلق بتاتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہاکہ برآمدات اوردرآمدات میں توازن لانا ضروری ہیں ، محصولات میں اضافہ اوراخراجات میں کمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے۔
مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھاکہ حکومت اکیلے اقتصادی ترقی نہیں کرسکتی ،سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مل بیٹھ کربات کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔
آئی ایم ایف سے مذاکرات سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کےساتھ بات چیت مثبت اندازمیں آگے بڑھ رہی ہے جلد مناسب پروگرام طے ہوجائے گا ۔