سونیری بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 169واں اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں31مارچ2019کو ختم ہونیوالی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مطابق سونیری بینک نے مارچ2019 کو ختم ہونیوالی سہ ماہی میں 1201ملین روپے قبل از ٹیکس اور723ملین روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے جو کلینڈر سال2018کے اسی مدت کے دوران بالترتیب 1016ملین روپے اور 660ملین روپے تھا ،اس طرح سالانہ بنیادوں پر سونیری بینک کے قبل از ٹیکس منافع میں18.24فیصد اور بعد از ٹیکس منافع میں 9.59فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سونیری بینک کی فی حصص آمدنی 0.6561روپے ہو گئی ہے ۔