اسلام آباد: برٹش امریکن ٹوبیکو گروپ کے ذیلی ادارے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے برآمدی پروگرام ’’میڈ ان پاکستان‘‘ کا افتتاح کر دیا گیا.
جس کا مقصد ملکی خوشحالی کے عمل کو آگے بڑھانے میں مدد دینا ہے ، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی ممکن بنانے کے لئے ضروری ہے کہ کامرس اور تجارت کو مضبوط بنانے پر زور دیا جائے ۔پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سید جاوید اقبال نے کہا کہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے ہمیشہ اس ملک کو معاشی لحاظ سے ترقی پسند اور کاروبار دوست بنانے کے لئے حکومت کی کوششوں میں اس کا ساتھ دیا ہے ۔