عمران خان پاکستان کی معیشت کے استحکام کیلئے اہم اقدامات کررہے ہیں، ایس ایم منیر

783

اسلام آباد: یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی معیشت کے استحکام کیلئے اہم اقدامات کررہے ہیں، تاجر، صنعتکار اور ایکسپورٹرز ملک کا سرمایہ ہیں اورمشکل ترین حالات میں بھی کاروبار جاری رکھتے ہوئے جہاد کر رہے ہیں، انہیںاچھے دنوں کا انتظارہے،بزنس کمیونٹی وزیراعظم کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار امریکا میں پاکستانی بزنس کمیونٹی سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر نور احمد خان، نوید بخاری اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ بیرون ممالک تجارتی نمائشوں میں شرکت سے پاکستانی مصنوعات کی بہتر تشہیر کے مواقع ملتے ہیں، ایف پی سی سی آئی بھی ہرسال بیرون ممالک میں ہونے والی تجارتی نمائشوں میں شرکت کرتا ہے جن میں ویمن انٹرپرینورز کو زیادہ سے زیادہ شرکت کے مواقع مہیا کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، یہ پاکستانی دوسرے ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت کو بڑھانے میں بھی مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں،انھوں نے کہا کہ میں بزنس کمیونٹی کے اعتماد کی بدولت اپنی یہ ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ ان کے مسائل حکومت تک پہنچائو ں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکوں اور ہم یہ کام فیڈریشن کے توسط سے اورذاتی طور پر بخوبی کررہے ہیں، مشیرخزانہ کی حیثیت سے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ملکی مالیاتی معاملات بہتر بنا رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ ایکسپورٹرز کو انکے ریفنڈز ادا کرانے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدی صنعتوں کو مراعات دے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو اور ملک میں ڈالرز کی فراوانی ہوسکے۔ ایس ایم منیر نے مزیدکہاہے کہ تاجر، صنعتکار اور ایکسپورٹرز ملک کا سرمایہ ہیں اورمشکل ترین حالات میں بھی کاروبار جاری رکھتے ہوئے جہاد کر رہے ہیں، انہیںاچھے دنوں کا انتظارہے۔ اس وقت اشد ضرورت اس بات کی ہے کہ ایکسپورٹ میں اضافہ اور امپورٹ میں کمی ہو تاکہ تجارتی خسارہ کم ہوسکے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ کاروباری برادری کو تقسیم کرنے کی سازشی کرنے والے اپنے عزائم میں ناکام ہوچکے ہیں اور گزرتے دنوں کے ساتھ ہمارے چیئرمین افتخار علی ملک کی قیادت میںہمارا گروپ یو بی جی مضبوط تر ہوتا جارہا ہے۔ یو بی جی سے منتخب فیڈریشن چیمبر کے عہدیداربزنس کمیونٹی کے بہتر مفاد میں کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ، ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کا پیاراور ا عتماد ہی میرا سرمایہ ہے۔ ہمارا مشن ابتداء سے یہی ہے کہ ایف پی سی سی آئی کو مضبوط ہونا چاہیئے تاکہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کی آواز موثر انداز میں بلند ہوسکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here