بیجنگ: عالمی منڈی میں چینی لوہے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔ڈیلیان کموڈیٹی ایکسچین میں خام لوہے کے نرخوں میں ستمبر کے لئے خام لوہے کی ترسیل کے سودے 2.3فیصد اضافہ کے ساتھ 634 یوان(94.22ڈالر ) فی ٹن طے پائے اسی طرح سپاٹ آئرن کے سودے 93.80 ڈالر فی ٹن پر طے پائے ۔سٹیل سازی میں استعمال ہونے والے کوکنگ کول کے نرخ 1345.5یوان اور کوک کے نرخ 1047یوان فی ٹن رہے۔شنگھائی فیوچرز ایکسچینج میں اکتوبر کے لئے سٹیل ریبار کے سودے3777 یوان فی ٹن اور ہاٹ رول کوئل 3714 یوان فی ٹن طے پائے۔